پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال اور جہلم کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کو سیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں پر متعلقہ حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس کے علاوہ مریم نواز نے چکوال میں بارش کے دوران حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام رابطہ پلوں کی بحالی اور جہلم روڈ پر اسٹیل پل بنانے کی ہدایت کی۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، چکوال میں 450 ملی میٹر بارش کے بعد32 سڑکیں مکمل تباہ ہوگئیں اور سیلابی ریلے رابطہ پل بہا لے گئے اور مختلف حادثات میں کم از کم 119 افراد جاں بحق ہوئے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…