پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت کارروائیوں میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں جہاں مستونگ کے علاقےکھڈ کوچہ میں فورسز کی کامیاب کارروائی میں مزید دہشتگرد مارے گئے جس سے آپریشن العزم میں اب تک ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا جب کہ آپریشن میں اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد بھی برآمد ہوا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں دہشتگردی کےخاتمے اور امن و امان کے قیام تک فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…