اردو نیوز اپڈیٹس

پارلیمنٹ کی سیاست کرلی اب سڑکوں پر بات کریں گے مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ
رہنما ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ کی سیاست کرلی، ترمیم بھی پیش کردی، اب ہم سڑکوں پر آکربات کریں گے، سارے آئینی طریقہ کار اپنائیں گے اور اس ملک میں اختیارات کو نچلی سطح لیجانے کے لیے جدوجہد کریں گے۔کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی حکومت کراچی کو پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرنے نہیں دے رہی، لاہور آج کراچی سے 50 سال آگے چلا گیا ہے، لاہور بھی تو پاکستان کا حصہ ہے، ہمیں خوشی ہے کہ لاہور آگے چلا گیا لیکن سندھ میں لاقانونیت عروج پر ہے، دنیا چاند پر جا رہی ہے اور ہمارے بچے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسرے شہروں میں ائیر ایمبولینس بن رہی ہیں جبکہ ہمارے ہاں سائیکل پر ایمبولنس متعارف کرائی جا رہی ہے، سندھ میں سب سے زیادہ کتے کے کاٹے سے بچے جان کی بازی ہار رہے ہیں، اگر کسی چیز کو ٹھیک ہونا ہوتا تو 18 سالوں میں ٹھیک ہو چکی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایوانوں میں بات کی نہیں مان رہے، ہم نے آئینی ترمیم دی نہیں مانی گئی، ایم کیو ایم پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہم خاموش نہیں رہیں گے، اب آئین اور قانون میں رہتے ہوئے سڑکوں پر آئیں گے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا اٹھارویں ترمیم اپنی اصل حالت میں لاگو ہی نہیں ہوئی، انتظامی طور پر نئے صوبے بنانا اب ناگزیر ہوچکا، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے آئینی قانونی طریقہ کار اپنائیں گے۔ان کا کہنا ہے سندھ میں ہمارے بچوں کے لیے اسکول نہیں بنائے جاتے، دو کروڑ 60 لاکھ بچے سندھ میں اسکولوں سے باہر ہیں، بچیوں کے اسکول میں واش روم تک نہیں۔وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کراچی پاکستان کی آمدنی کا 50 فیصد سے زائد اور سندھ کی آمدنی کا 95 فیصد سے زائد کماتا ہے، 2010 تک وفاق ہمیں ڈائریکٹ پیسے دیتا تھا، سندھ حکومت وفاق سے پیسے لے رہی ہے لیکن آگے نہیں دے رہی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو وہی پرانا شیئر مل رہا ہوتا تو اب تک دو ہزار ارب روپے مل چکے ہوتے، پیسے کما کر دینے والے شہر کو کل رقم میں سے صرف 3 فیصد 18 سالوں میں ملا، 22 ہزار ارب میں سے کراچی کو 18 سالوں میں صرف 680 ارب روپے ملے، دلائل کے ساتھ مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

8 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

8 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

8 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

8 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

8 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

9 hours ago