اردو نیوز اپڈیٹس

مسلمانوں کے خلاف برطانیہ میں تعصب پایا جاتا ہے تازہ سروے میں انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ کی اکثریت کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف برطانیہ میں تعصب پایا جاتا ہے، مسلمان اور غیر مسلم ایک ساتھ پُرامن طور پر رہ سکتے ہیں۔ ایک تازہ ترین سروے کے مطابق 17 فیصد برطانوی عوام کا خیال ہے کہ مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ برطانوی ثقافت کے لیے ایک بنیادی خطرہ ہے، جبکہ 19 فیصد افراد اس بات سے متفق نہیں کہ اس ملک میں پیدا ہونے والے مسلمان اتنے ہی برطانوی ہیں جتنے سفید فام افراد ہیں۔سروے کے مطابق 57 فیصد عوام نے اس بات سے اتفاق کیا کہ برطانیہ کے قصبوں اور شہروں میں مسلمان اور غیر مسلم ایک ساتھ پُرامن طور پر رہ سکتے ہیں۔63 فیصد افراد نے تسلیم کیا کہ معاشرے میں مسلمانوں کے خلاف تعصب پایا جاتا ہے، جبکہ 61 فیصد عوام نے کہا کہ وہ اس تعصب کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ایک دوسرے گروپ کے 41 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ حکومت کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، بشرطیکہ اس سے آزادیِ اظہار متاثر نہ ہو۔مسلمانوں میں 73 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ برطانیہ مسلمانوں کے رہنے کے لیے ایک اچھی جگہ ہے جبکہ 67 فیصد نے اپنی برطانوی شناخت کے بارے میں مثبت احساس کا اظہار کیا۔برطانیہ میں پیدا ہونے والے 70 فیصد مسلمانوں نے کہا ہے کہ وہ خود کو اتنا ہی برطانوی سمجھتے ہیں جتنا کہ سفید فام لوگ ہیں۔61 فیصد مسلمانوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال انہیں صرف مذہب کی بنیاد پر تعصب کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 69 فیصد مسلمانوں، خصوصاً خواتین، کا خیال تھا کہ گزشتہ سال ہونے والی بعض دائیں بازو کی احتجاجی سرگرمیوں کے بعد انہوں نے خود کو کم محفوظ محسوس کیا۔گلاسگو سٹی کونسل میں ڈپٹی ٹو لارڈ مئیر حنیف راجہ نے کہا کہ یہ کسی طور پر مناسب نہیں کہ معاشرے کے ایک حصے کو اس کے مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جائے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

13 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

13 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

13 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

13 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

13 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

14 hours ago