اردو نیوز اپڈیٹس

مشترکہ مفادات کونسل کے 53ویں اجلاس کی تیاری اگست 2026 میں اجلاس بلانے کی سفارش

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی پری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ 53ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم اور چیئرمین مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے تشکیل دی گئی اس کمیٹی کا اجلاس نائب وزیراعظم کے دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کے بعد وزیراعظم و چیئرمین مشترکہ مفادات کونسل کو سفارش کی گئی کہ کونسل کا آئندہ یعنی 53واں اجلاس اگست 2026 میں منعقد کیا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اجتماعی عزم کے ساتھ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر تعاون، بین الحکومتی روابط کے فروغ اور قومی مفاد میں اہم فیصلوں کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹری مشترکہ مفادات کونسل، سیکریٹری منصوبہ بندی، سیکریٹری پیٹرولیم، سیکریٹری آبی وسائل، سیکریٹری بجلی، سیکریٹری صحت، سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل ترقی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

9 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

9 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

9 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

9 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

9 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

10 hours ago