اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی، سیاست دانوں اور انتظامیہ کو مل کر کام کرنا ہو گا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ رنگ روڈ کے پہلے مرحلے پر جلد کام شروع ہوگا جبکہ کھاریاں سے راولپنڈی موٹروے منصوبہ بھی عملی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، ان منصوبوں سے شہر میں انقلابی تبدیلی آئے گی اور سیالکوٹ کی معاشی اہمیت مزید بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ مختلف ترقیاتی منصوبوں سے شہر کی متعدد یونین کونسلیں براہِ راست مستفید ہوں گی اور علاقے کی تقدیر بدلنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ رنگ روڈ کے پہلے مرحلے پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ پہلے سے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں بروقت مکمل کیا جا سکے۔خواجہ آصف نے کہا کہ کھاریاں سے راولپنڈی تک موٹروے منصوبے کا تقریباً 205 ارب روپے کا ٹھیکہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کو دیا جا چکا ہے، جبکہ دریائے چناب پر پل کی تکمیل بھی آخری مراحل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیالکوٹ کو جی ٹی روڈ سے منسلک نہ ہونے کی وجہ سے نظر انداز کیا جاتا تھا، تاہم سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے شہر کو موٹروے سے جوڑ کر اس محرومی کا ازالہ کیا۔ ان کے بقول رنگ روڈ کے پہلے مرحلے میں وزیرآباد روڈ، ڈسکہ روڈ، پسرور روڈ اور کشمیر روڈ سمیت اہم شاہراہوں کو آپس میں منسلک کیا جائے گا، جس سے ٹریفک کے مسائل کم ہوں گے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی دباؤ کے باوجود سیالکوٹ کے ترقیاتی منصوبوں کو مؤخر نہیں کیا، جس پر وہ اور اہلِ سیالکوٹ ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور وزیراعظم کا بھی موٹروے منصوبے کی منظوری اور پیش رفت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے شہر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔خواجہ آصف نے کہا کہ کھاریاں۔راولپنڈی موٹروے منصوبے کی منظوری اور فنڈز کی فراہمی میں عسکری قیادت نے بھی اہم کردار ادا کیا، کیونکہ یہ منصوبہ نہ صرف خطے کی معاشی ترقی بلکہ قومی دفاع کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ شہر کی صنعت، برآمدی شعبے، ایئرپورٹ اور موٹروے کو آپس میں جوڑے گا، جبکہ ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کو بھی مشترکہ کوششوں سے جلد مکمل کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

8 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

8 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

8 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

8 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

8 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

9 hours ago