اردو نیوز اپڈیٹس

معرکہ حق میں سری نگر سے بھٹنڈا تک دشمن کو ذلت آمیز سبق سکھایا سربراہ پاک فضائیہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے دشمن کو سری نگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا۔معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ائیر ہیڈکوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے پاکستان پر بےبنیاد الزام لگایا، پاکستان نے بھارت کو غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے پاکستان کی پیشکش کے باوجود جارحیت کی، پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھر پور اور منہ توڑ جواب دیا، بھارت کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا۔ان کا کہنا تھا پاک فضائیہ نے دشمن کو دندان شکن شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا، قومی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخی ہے، سری نگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کو سبق سکھایا، پاکستان کے سائبر شاہینوں نے دشمن کی سائبر سکیورٹی کو تباہ کردیا، بھارتی فضائیہ کو عبرتناک اور تذلیل سے بھر پور شکست دی۔ائیر چیف مارشل کا کہنا تھا پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی محافظ ہے، پاک فضائیہ نے دنیا کے سرفہرست لڑاکا طیاروں کو خاک میں ملا دیا، دشمن کی تمام تنصیبات پاک فضائیہ کے نشانے پر تھیں، ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم کو لمحوں میں تباہ کردیا، بنیان مرصوص میں پاکستان نے بہترین ڈرون صلاحیت کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے فضائیہ، الیکٹرانک اور سائبر وار فیئر میں دشمن کو دھول چٹائی۔سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا پاک فضائیہ نے ریکارڈ ٹائم میں دشمن کی تنصیبات کو تباہ کیا، ہر جوان نے معرکہ حق میں بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کیا، ہماری قومی قیادت کی وجہ سے یہ کامیابیاں سمیٹنے کا موقع ملا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین قیادت نے کامیابی میں اہم کردار کیا، پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترےگی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

عالمی موسمیاتی کانفرنس میں وزیراعظم کا دوٹوک پیغام متاثرہ ممالک کو ریلیف فراہم کیا جائے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی…

43 minutes ago

نئے صوبوں کا بہتر حل یہ ہے کہ عوام کی رائے لی جائے نئے صوبے بننے چاہئیں عوامی ریفرنڈم کرالیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کا…

49 minutes ago

پالیسیاں بہتر کرکے پاکستان کے منرل سیکٹر کو مزید بہتر بنایا جاسکتاہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پالیسیاں بہتر بناکر اور عالمی…

1 hour ago

سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن…

1 hour ago

سیلز ٹیکس انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹیوں پر چھوٹ میں غیرمعمولی اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں بڑھتے ہوئے مالیاتی دباؤ کی ایک بڑی وجہ سیلز ٹیکس،…

1 hour ago