اردو نیوز اپڈیٹس

معرکہ حق میں پاکستان کی عسکری اور سفارتی سطح پر شاندار کامیابی ہوئی عطا اللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے نہ صرف عسکری محاذ پر کامیابی حاصل کی بلکہ سفارتی اور بیانیہ کی سطح پر بھی اپنا موقف عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کیا، جبکہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔یہ بیان انہوں نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی جانب سے معرکہ حق کی فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں دیا۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے اور ان کا پریس ایسوسی ایشن کے ساتھ دیرینہ تعلق رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے یاد دلایا کہ گزشتہ برس معرکہ حق کے دوران قومی اسمبلی میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ پوری قوم سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر دشمن کے سامنے متحد ہے، کیونکہ کامیابی ہمیشہ اتحاد و اتفاق سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اور ایئر ڈیفنس سسٹم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارت کے بڑے دعوے چند گھنٹوں میں بے بنیاد ثابت ہوئے اور دشمن کو سیز فائر کے لیے خود رابطہ کرنا پڑا۔ اس کامیابی میں وزیراعظم شہباز شریف کے وژن اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت نے کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک بحریہ کی تیاری بھی قابلِ تحسین رہی۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستانی میڈیا، صحافیوں، سوشل میڈیا صارفین اور نوجوانوں نے بیانیہ کی جنگ میں بھرپور کردار ادا کیا اور دنیا نے پاکستان کے ذمہ دار میڈیا کو سراہا۔ بھارت کے بے بنیاد دعوے حقیقت کے سامنے بے نقاب ہوئے، جبکہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی لیکن جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف صفِ اول کا کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ بھارت دوہرے معیار پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کشمیر کو بین الاقوامی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اسے محض داخلی معاملہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے، مگر حقیقت دنیا کے سامنے واضح ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے اختتام میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں افواج پاکستان ہر وقت مکمل تیار اور مستعد رہیں۔ تقریب کے اختتام پر معرکہ حق کی فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

23 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

23 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

23 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

24 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

24 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

24 hours ago