اردو نیوز اپڈیٹس

معیشت میں بہتری کی گونج پاکستان کا ڈیفالٹ رسک ریکارڈ حد تک کم ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ بلومبرگ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے دنیا بھر میں سویورن ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دوسری سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بلومبرگ کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں سویورن ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دوسری سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے جب کہ بہتری عالمی مارکیٹ میں کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ امپلائیڈ ڈیفالٹ پروبیبلیٹی کے پیمانے سے ناپی گئی۔مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 15 ماہ جون 2024 سے ستمبر 2025 تک میں ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دنیا بھر میں ترکیہ کے بعد دوسرا نمبر حاصل کیا۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان واحد ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس میں پچھلے ایک سال کے دوران ہر سہ ماہی میں مسلسل بہتری دیکھی گئی، پاکستان کا ڈیفالٹ رسک تقریباً 2200 بیسس پوائنٹس کم ہوا۔خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ کمی بڑے ابھرتے ہوئے ممالک میں سب سے نمایاں ہے. ارجنٹینا، مصر اور نائجیریا جیسے ممالک میں ڈیفالٹ رسک میں اضافہ ہوا ہے۔مشیر وزیر خزانہ کے مطابق یہ نمایاں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے، جس کی بنیادی وجوہات میں مضبوط میکرو اکنامک استحکام، اسٹرکچرل اصلاحات، قرضوں کی بروقت ادائیگی،آئی ایم ایف پروگرام پر تسلسل کے ساتھ عمل درآمد،ایس اینڈ پی، فِچ اور موڈیز کی جانب سے مثبت ریٹنگ اقدامات شامل ہیں۔خرم شہزاد نے مزید کہا کہ پاکستان تیزی سے اپنی مالی ساکھ بحال کر رہا ہے اور ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ایک مثبت اور پائیدار کریڈٹ اسٹوری کے طور پر ابھر رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

3 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

3 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

3 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

3 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

3 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

3 hours ago