اردو نیوز اپڈیٹس

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ منسٹرز کی اے آئی ٹریننگ وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود لیڈ کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے وزراء کے لیے اے آئی ٹریننگ کا آغاز کیا گیا، جس کی قیادت خود وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کی۔ اس موقع پر وزراء کی آفیشل ورکشاپ “ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی” کا باقاعدہ آغاز منسٹرز کی حاضری سے کیا گیا۔ ورکشاپ میں پنجاب کابینہ کے ارکان کو GEMINI اور دیگر اے آئی ٹولز کے مفید استعمال، پالیسی فریم ورک، آپریشنل پالیسی سازی، شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر امور میں اے آئی کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ پالسی سمری تجزیہ، سمری اور گوگل ٹولز کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اور کام کے طریقہ کار کو بدل سکتی ہے۔ اصلاحات اور پالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہے اور اے آئی ٹولز کا ذمہ داری سے استعمال مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے سکولوں میں اے آئی کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ گوگل فار ایجوکیشن کے ماہرین نے پنجاب میں 3 ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تین لاکھ سے زائد طلبہ کے آئی ڈی، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دو لاکھ طلبہ اور دو ہزار اساتذہ کی ٹریننگ سمیت دیگر اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لیے دس آرگنائزیشنز کے ہزار سکالرشپ کی بھی تفصیلات دی گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو گوگل ٹیم کی جانب سے کو یوتھ کا سال قرار دینے اور لاہور جیسے شہر میں تاریخ اور ثقافت کے امتزاج پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

11 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

11 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

11 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

11 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

11 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

11 hours ago