اردو نیوز اپڈیٹس

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا و ایکس (ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے واٹس ایپ کو غیر محفوظ ایپ قرار دیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا و ایکس (ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے واٹس ایپ کو غیر محفوظ ایپ قرار دیا ہے۔ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ واٹس ایپ محفوظ نہیں بلکہ سگنل ایپ کو بھی محفوظ نہیں قرار دیا جاسکتا۔انہوں نے ایکس چیٹ کو ان دونوں میسجنگ ایپس کا محفوظ متبادل قرار دیا۔ایلون مسک نے یہ پوسٹ اس وقت کی جب ایک امریکی عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔اس مقدمے میں واٹس ایپ کے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے دعویٰ کو چیلنج کیا گیا ہے۔مقدمے میں کہا گیا کہ میٹا اور واٹس ایپ ممکنہ طور پر صارفین کے پرائیویٹ میسجز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔یہ مقدمہ مختلف ممالک جسیے آسٹریلیا، میکسیکو اور جنوبی افریقا کے صارفین کی جانب سے دائر کیا گیا، جن کا دعویٰ ہے کہ واٹس ایپ میں موجود سکیورٹی تحفظ دستیاب نہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ میٹا ملازمین صارفین کے نجی پیغامات تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔اس کیس میں میٹا کے ایک نامعلوم وسل بلور کے بیان کو بنیاد بنایا گیا جس نے دعویٰ کیا تھا کہ میٹا کے اندرونی سسٹمز انکرپشن کو بائی پاس کرکے صارفین کے پیغامات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔مقدمے میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ یہ رسائی لامحدود وقت کے لیے ہوتی ہے جس سے میٹا ملازمین تمام میسج ہسٹری کو دیکھ سکتے ہیں، یہاں تک کہ ڈیلیٹ کیے جانے والے پیغامات کو بھی۔مگر مقدمے کی دستاویزات میں کوئی تکنیکی شواہد فراہم نہیں کیا گیا۔میٹا کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

12 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

12 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

12 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

12 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

12 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

12 hours ago