اردو نیوز اپڈیٹس

ملکی معاشی صورت حال کے حوالے سے وزارت خزانہ نے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
رپورٹ کے مطابق ملک میں رواں ماہ(نومبر)کے دوران مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے تاہم پاکستان کی معاشی صورتحال محتاط طور پر مثبت دکھائی دے رہی ہے۔ خوراک کی قیمتوں اور زرعی آوٴٹ پٹ پر دباوٴ پڑا ہے اور صنعتی سرگرمیوں میں بتدریج بہتری جاری ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ معاشی آوٴٹ لک رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ معاشی اصلاحات کے نفاذ سے اقتصادی سرگرمیوں میں استحکام ہے۔ فصلوں کا مجموعی منظرنامہ ملا جلا رجحان ظاہر کر رہا ہے اور مناسب زرعی ان پْٹس کی دستیابی سے صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کے معاون اقدامات سے سپلائی میں بہتری متوقع ہے اور ربیع سیزن کے دوران زرعی سپلائی کے استحکام کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق معیشت بتدریج استحکام کی راہ پر گامزن ہے اور ساختی اصلاحات کے عملی نتائج ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں جب کہ مالی نظم و ضبط میں بہتری اور محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق حکومتی اخراجات میں محتاط حکمتِ عملی برقرار رہے گی، ترسیلات زر میں اضافہ، معاشی صورتحال مزید مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایل ایس ایم سیکٹر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جب کہ عوامی قرضہ 1371ارب روپے کم ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیاہے کہ 5 سال بعد پہلی بار ایک سہ ماہی میں قرض میں نمایاں کمی ہوئی اور مہنگے قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی سے مالی خطرات میں کمی کا امکان ہے جب کہ اقتصادی استحکام کے لییحکومت کی حکمت عملی موٴثر ثابت ہو رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن اصلاحات کا عمل آگے بڑھائیں گے وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا…

39 minutes ago

مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی سلامتی پر…

43 minutes ago

پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق…

46 minutes ago

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز آج سے کر رہے ہیں ڈی جی پیمرا کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عائشہ منظور…

47 minutes ago

پاک فوج کی افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے…

51 minutes ago

ایف بی آئی پر بڑا سائبر حملہ انٹیلی جنس اہلکاروں کا حساس ڈیٹا لیک

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کا حساس ڈیٹا مبینہ…

53 minutes ago