اردو نیوز اپڈیٹس

ملک اس چیلنج کو موقع میں بدلنے کے لیے پُرعزم ہے وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کی بزنس کمیونٹی کوسرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون ضروری قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو زراعت، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں بڑھانے کے لیے تیار ہے۔شہباز شریف ایک روز قبل بحرین کے دارالحکومت پہنچے تھے اور القدیبیہ پیلس میں بحرین کی قیادت کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کیے تھے۔انہوں نے بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں سے اسٹریٹجک تعاون موجود ہے.ان شعبوں میں دونوں ممالک باہمی کام کر سکتے ہیں اور اپنی کوششوں، علم، تجربے اور ایک دوسرے کے لیے وابستگی کے ذریعے حقیقی ہم آہنگی پیدا کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور منامہ کے تعلقات ثقافتی، مذہبی، باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں جب کہ میں یہاں مہمان بن کر نہیں آیا، میں اپنے اہلِ خانہ، اپنے بحرینی بھائیوں اور بہنوں سے ملاقات کے لیے آیا ہوں. یہی ہمارے تعلقات کی اصل بنیاد ہے، اب ہمیں ان شاندار تعلقات کو اقتصادی تعاون میں تبدیل کرنا ہوگا۔وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کے پاس بڑی نوجوان آبادی موجود ہے. ہماری 60 فیصد آبادی 15 سے 30 سال کی عمر کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس چیلنج کو موقع میں بدلنے کے لیے پُرعزم ہے. نوجوانوں کو بااختیار بنا کر، انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تربیت دے کر، اور پیشہ ورانہ و ہنر مند تربیت فراہم کرکے تبدیلی لائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے بحرینی بھائیوں اور کاروباری افراد کے ساتھ مل کر ہم اس شعبے میں زبردست رفتار پیدا کریں گے. وقت اور حالات کسی کا انتظار نہیں کرتے. اس لیے اب آگے بڑھنے کا یہی وقت ہے۔وزیر اعظم نے بحرین میں پاکستانی کمیونٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے ہر ملک میں پاکستانی کمیونٹی سے ملتے ہیں اور ان مردوں اور خواتین کی کہانیاں سنتے ہیں جن کی پاکستان سے محبت کبھی کم نہیں ہوئی. چاہے انہوں نے اپنی صلاحیت، وفاداری اور محنت دوسرے ممالک کی ترقی کے لیے وقف کر دی ہو۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جتنا میں ان سفر کی داستانیں سنتا ہوں، اتنا ہی زیادہ اس یقین میں اضافہ ہوتا ہے کہ پاکستانی شناخت جغرافیہ کی پابند نہیں. یہ ہمارے لوگوں کے دلوں میں ہے، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں۔ یہاں بحرین میں یہ جذبہ کسی بھی شک سے بالاتر ہے۔وزیر اعظم شہباز نے بحرین میں مقیم پاکستانیوں کی دونوں ممالک کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے عظیم سفیر ہیں اور ہمیں آپ کی پاکستان کی قومی معاشی ترقی میں حصہ داری پر بے حد فخر ہے۔انہوں نے بحرین کی قیادت کا پاکستانی کمیونٹی کے لیے محبت، شفقت اور تعاون پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد صلاحیت، وسائل، بڑا صارف بازار اور اسٹریٹجک محلِ وقوع رکھتا ہے جو پورے خطے سے جڑتا ہے اور اگر اس میں بحرین کی مالی مہارت، کاروباری صلاحیت اور عالمی نقطۂ نظر شامل ہوجائے تو ممکنات بے حد اور بے شمار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ پاکستان کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آئیے اس لمحے کو بامعنی اور جرأت مندانہ تعاون کے آغاز کا سنگِ میل بنائیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ترکیے اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…

2 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پر اظہارِ افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…

2 hours ago

محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…

2 hours ago

مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم مزید بہتر بنانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…

2 hours ago

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…

2 hours ago

ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…

3 hours ago