اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں ہیٹ ویو اور شدید گرمی کی پیشگوئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں ہیٹ ویو اور شدید گرمی کی پیشگوئی کردی گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے.جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 45 سے 52 ڈگری تک جا سکتا ہے۔29اپریل سے 3 مئی کے دوران بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا،بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں معمولی کمی متوقع ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے بارے الرٹ جاری کردیا،ڈی جی عمر جاوید کا کہنا ہے کہ رواں سال مئی اور جون گرم ترین مہینے ہونے کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے.مئی اور جون میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔حالیہ دنوں میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا،29اپریل سے 3 مئی تک جنوبی علاقوں میں ہلکی ہیٹ ویو کا امکان ہے۔مغربی ہواؤں کے باعث بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی متوقع ہے.ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شدید گرمی کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

11 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

11 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

11 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

11 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

11 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

12 hours ago