اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس منزل کی جانب گامزن سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں 9 محرم الحرام عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے شہر شہر جلوس نکل رہے ہیں جو منزل کی جانب گامزن ہیں۔کراچی میں نشتر پارک میں خطیبِ پاکستان علامہ شہنشاہ حسین نقوی مرکزی مجلسِ عزا سے خطاب کیا. جس کے بعد مرکزی جلوس پاک حیدری اسکاؤٹس کی قیادت میں نشتر پارک سے برآمد ہوا۔مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے دوران ہی ایم اے جناح روڈ پر واقع امام بارگاہ علی رضا کے سامنے عزادار نمازِ ظہرین ادا کی گئی۔حکام کے مطابق جلوس کی گزرگاہوں سے ملحقہ گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا جبکہ جلوس کے روٹ پر آنے والی مارکیٹوں اور دکانوں کو تین روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی پلان کے تحت جلوس کے روٹ پر پولیس کے 5 ہزار سے زائد اہلکار اور رینجرز کے جوان تعینات کیے گئے جب کہ راستے میں واقع بلند عمارتوں پر دوربینوں اور جدید اسلحے سے لیس تربیت یافتہ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے مکمل چیکنگ کے بعد جلوس کے راستے کو انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔پولیس حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرومندر سے ٹاور تک ایم اے جناح روڈ کے دونوں ٹریک بند ہیں، اس لیے شہری متبادل راستہ اختیار کریں۔کراچی کے علاوہ لاہور، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں 9 محرم الحرام کے جلوس نکالے گئے جو اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف…

10 hours ago

کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت…

10 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ…

10 hours ago

محسن نقوی کا گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس کا پورا عملہ فوری طور پر ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں ریجنل…

10 hours ago

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے…

10 hours ago

ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر…

10 hours ago