اردو نیوز اپڈیٹس

ایران نے اثاثوں کی بحالی پر امریکی مصنوعات خریدنے کا دعویٰ مسترد کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکا کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ایران اپنے منجمد اثاثوں کی بحال ہونے والی رقم سے امریکی زرعی مصنوعات خریدے گا۔باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پیغام میں امریکی دعوؤں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکا جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے کہ ہم بحال شدہ اثاثوں سے زرعی مصنوعات خریدیں گے‘۔انہوں نے کہا کہ دلچسپ بات ہے کہ ہم نے جو واحد امریکی فصل دیکھی ہے وہ ’بے اعتمادی‘ ہے جو خالص اور گھریلو ہے۔باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی دعوؤں سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ صرف جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سویا بین، ٹوٹے ہوئے وعدے اور فضول باتیں ہی ایکسپورٹ کرنا جانتا ہے۔باقر قالیباف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران اپنے اثاثوں کی بحالی کی صورت میں امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کرے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ایران کے 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں گے تاہم انہیں ایک مخصوص اکاؤنٹ میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ایران اس رقم کو صرف اور صرف امریکی کسانوں سے مکئی، سویا بین اور گندم جیسی زرعی مصنوعات اور ادویات خریدنے کے لیے استعمال کرنے کا پابند ہوگا۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھی صدر ٹرمہ کے اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قطر کی نگرانی میں یہ فنڈز امریکی زرعی مارکیٹ کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال ہوں گے۔امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایران کی جانب سے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف اور ایرانی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے فنڈز کہاں اور کیسے خرچ کرے گا. یہ فیصلہ وہ خود کرے گا۔ اگر ایران کوئی زرعی چیز خریدے گا بھی تو وہ اپنی مرضی سے مارکیٹ کی قیمت اور کوالٹی دیکھ کر خریدے گا، امریکا کی ڈکٹیشن پر نہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری آج جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری آج جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں…

23 hours ago

مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں…

23 hours ago

مالدیپ کے صدر کی پاکستان آمد دفاع اور سائبر سیکیورٹی سمیت 20 معاہدے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور مالدیپ نے دفاع، بحری سلامتی، سائبر سیکیورٹی، آئی ٹی، تعلیم…

23 hours ago

اسلام آباد متعدد افسران کے تقرر و تبادلے ڈائریکٹر جنرل حج جدہ تبدیل

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، اسٹیبلشمنٹ…

23 hours ago

پاکستان ترکیہ قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی صنعت اور فوجی پیداواری…

23 hours ago

ٹرمپ انتظامیہ نے 3 لاکھ سے زائد امریکی ویزے منسوخ کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا میں امیگریشن پالیسی سخت ہونے کے باعث غیر ملکی شہریوں کے…

23 hours ago