پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ ملک کا موجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی اصل وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے،اگر ہم پوری ایمانداری سے آئین کی پاسداری کریں تو یہی نظام مستقبل میں بھی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے مکمل طور پر فعال اور کامیاب رہے گا۔ایک انٹرویومیں رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل حکومت کے ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے، موجودہ پارلیمانی نظام ہی ملک کو چلانے کے لیے کافی ہے۔رانا ثنا ء اللہ نے آزاد کشمیر کے انتخابات کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وہاں اپنی حکومت قائم کرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے اثرات سے متاثر ہو کر کشمیری عوام نے (ن )لیگ کو ووٹ دیے ہیں، جس سے جماعت کی کامیابی یقینی ہے۔انتخابی نتائج پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابی عمل میں پروپیگنڈا کے ذریعے شامل ہوئی، تاہم تیسرے مرحلے کے بعد وہ نتائج تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ آئندہ مرحلے کی 10 نشستوں میں سے 7 پر مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی۔نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پارٹی کے کسی فورم پر ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اس لیے یہ معاملہ سرے سے ایجنڈے پر ہی نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ 1973 کا آئین اور موجودہ پارلیمانی نظام گزشتہ پانچ دہائیوں سے ملک کو متحد رکھے ہوئے ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملکی مسائل کی وجہ نظام میں خرابی نہیں بلکہ آئین پر مکمل عمل درآمد نہ کرنا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر ہم پوری ایمانداری سے آئین کی پاسداری کریں تو یہی نظام مستقبل میں بھی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے مکمل طور پر فعال اور کامیاب رہے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…