اردو نیوز اپڈیٹس

اوپن اے آئی کے بعد ایک اور اے آئی کمپنی کے ماڈل نے 3 دیگر اداروں کو ہیک کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
گزشتہ دنوں چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے بتایا تھا کہ اندرونی ٹیسٹنگ کے دوران ٹیسٹنگ کے دوران آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ایجنٹ نے پروگرامرز کے معروف پلیٹ فارم ہگنگ فیس کے علاوہ دیگر 4 کمپنیوں کے آن لائن سسٹمز کو ہیک کیا تھا۔اب ایک اور معروف اے آئی کمپنی انتھروپک نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے اے آئی ماڈل کلاڈ نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ اس کے اے آئی ماڈلز نے ایک اندرونی سکیورٹی تجربے کے دوران خود اپنے طور پر 3 کمپنیوں کے سسٹمز کو ہیک کیا۔ان ماڈلز کو ایک کنٹرول ماحول میں ٹیسٹ کیا جا رہا تھا مگر انہوں نے ایک کمزوری کو تلاش کرکے خود کو انٹرنیٹ سے منسلک کرلیا۔اوپن اے آئی کے اعتراف کے بعد انتھروپک نے جانچ پڑتال کی تھی کہ کیا اس کے ماڈلز نے بھی تو اپنے طور پر کمپنیوں کے سسٹمز ہیک نہیں کیے۔کمپنی کے مطابق ہم نے ایسے 3 کیسز دریافت کیے جن کے بارے میں متاثرہ کمپنیوں کو آگاہ کیا گیا ہے۔انتھروپک نے متاثرہ کمپنیوں کے نام ظاہر نہیں کیے مگر دیگر اے آئی اداروں پر زور دیا کہ وہ بھی اپنے سسٹمز کا جائزہ لیں تاکہ ان ماڈلز سے جڑے خطرات کا زیادہ بہتر اندازہ ہوسکے۔انتھروپک نے بتایا کہ اس کی جانب سے ایک لاکھ 40 پزار سے زائد ٹیسٹوں کا تجزیہ کیا گیا اور ایسے شواہد ملے کلاڈ انٹرنیٹ سے جڑ گیا حالانکہ اسے الگ تھلگ ماحول میں انٹرنیٹ سے دور رکھا گیا تھا۔اس سکیورٹی ٹیسٹ کے دوران کلاڈ کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ دوسری مشین میں چھپائی گئی خفیہ تفصیلات کو حاصل کرے، جس کے لیے اسے مشین کے سسٹم میں داخل ہونا تھا۔اس ٹیسٹ کا مقصد ماڈل کی ہیکنگ صلاحیت کو جانچنا تھا، مگر کلاڈ نے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرکے 3 کمپنیوں کے سسٹمز کو ہیک کرلیا۔انتھروپک کے مطابق ایسا سب سے پہلے اپریل 2026 میں ہوا اور اس موقع پر اے آئی کمپنی یا متاثرہ کمپنیوں میں سے کسی کو بھی اس کا علم نہیں ہوسکا۔انتھروپک نے بتایا کہ اب وہ تمام ریکارڈز کا باریک بینی سے جائزہ لے گی اور توقع ہے کہ مزید سرمایہ کاری اور سخت اقدامات کے ذریعے ایسے خطرات کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔اس سے قبل جولائی کے دوسرے عشرے کے آغاز پر اوپن اے آئی نے بتایا تھا کہ اس کے 2 سب سے ایڈوانس اے آئی ماڈلز نے ایک اور کمپنی ہگنگ فیس کو خود اپنے بل پر ہیک کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔اس موقع پر اوپن اے آئی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں متعارف کرائے گئے جی پی ٹی 5.6 سول اور ایک اور ایڈوانس ماڈل جس کو ابھی جاری بھی نہیں کیا گیا، پر مبنی ایک خودکار اے آئی ایجنٹ ٹیسٹنگ کے دوران کنٹرول ماحول سے باہر اوپن انٹرنیٹ تک پہنچا۔بعد ازاں جولائی کے اختتام پر اوپن اے آئی نے ایک بیان میں بتایا کہ ٹیسٹنگ کے دوران اے آئی ایجنٹ اپنے محدود ماحول سے نکل کر انٹرنیٹ سے جڑ گیا اور مختلف ویب سروسز تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے تحقیقات کرنے پر اے آئی ایجنٹ نے انٹرنیٹ پر کچھ کمپنیوں کی لاگ ان تفصیلات حاصل کرکے چند اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی۔اوپن اے آئی کی جانب سے متاثرہ کمپنیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، مگر اس انکشاف کے بعد سکیورٹی ٹیسٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے جبکہ اے آئی سسٹمز کے حفاظتی نظام مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

9 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

9 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

10 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

10 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

10 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

10 hours ago