اردو نیوز اپڈیٹس

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے ساتھ حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے لیے غیر متزلزل طور پر سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، یہ ایک ایسی ذمہ داری ہے جسے ہر پاکستانی اپنے دل کے قریب رکھتا ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام اس اشتعال انگیز اور افسوسناک اقدام پر غمزدہ اور سخت تشویش میں مبتلا ہیں،اس قابلِ مذمت اور ناقابلِ معافی اقدام پر ہمارے دلوں میں موجود گہرے دکھ اور کرب کو بیان کرنے کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی افواج نے فوری اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے خطرے کا بھرپور مقابلہ کیا، سعودی مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور مزید کشیدگی سے پیچھے ہٹیں، ہمارا خطہ پہلے ہی تنازعات کی بہت بھاری قیمت ادا کر چکا ہے، مکالمہ اور سفارت کاری ہی خطے میں پائیدار امن کی جانب واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسی فریق پر حملے کا ردعمل کیا ہوگا مکہ معاہدے میں شامل ممالک لائحہ عمل بناکر عمل کرینگے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…

1 hour ago

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات دو طرفہ تعاون خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی…

1 hour ago

اویس لغاری نے اربوں کے زرمبادلہ کی بچت کی نوید سنادی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اربوں روپے کے…

1 hour ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کشیدگی میں فوری کمی کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان…

1 hour ago

آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی جے ڈی وینس

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے…

2 hours ago

سعودی عرب نے پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں…

2 hours ago