اردو نیوز اپڈیٹس

میانمار کے وزیر خارجہ کی وزیرِ اعظمِ پاکستان سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
میانمار کے وزیر خارجہ کی وزیرِ اعظمِ پاکستان سے ملاقات میانمار کے وفاقی وزیر برائے امورِ خارجہ، عزت مآب یو تھان سوی، جو اس وقت پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج وزیرِ اعظمِ پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے میانمار کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے تجارت اور معاشی تعاون، تعلیم، ثقافت، استعداد سازی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیرِ اعظم نے بالخصوص انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں میانمار کے تعاون اور آسیان (ASEAN) کے ساتھ پاکستان کی شمولیت کے لیے میانمار کی حمایت کو سراہا۔ میانمار کے وزیر خارجہ نے وزیرِ اعظم کی جانب سے دیے گئے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے میانمار کی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔ میانمار کے وزیر خارجہ نے 28 مارچ 2025 کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کی بروقت امداد پر بھی وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

8 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

8 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

8 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

8 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

8 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

8 hours ago