اردو نیوز اپڈیٹس

میری بہن علیمہ خان نے خود فرما دیا بانی مائنس ہو چکے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والوں کو ان کی بہنیں مائنس کہہ رہی ہیں۔پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میری بہن علیمہ خانم نے خود کہا عمران خان مائنس ہوچکے ہیں. کسی نے نہیں بلکہ انکی کارکردگی نے مائنس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو دعوت دیتی ہوں کہ آپ نے ہمارے پاس ہی آنا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نئی گرین الیکٹرک بسوں کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جارہا ہے. نئی بسوں کا ٹکٹ صرف 20 روپے ہوگا. صاف پانی کے منصوبے کا آغاز بھی جنوبی پنجاب سے کررہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی رقم خرچ کی ہے، حلفاً کہتی ہوں اپنی ٹیم کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہیں تھیں. پہلی تقریر میں کہا تھا میرا مقابلہ نواز شریف اور شہباز شریف سے ہے۔انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں ہم نے تیس ارب کی بچت کی ہے. آئی ایم ایف کا سرپلس ٹارگٹ بھی پنجاب نے پورا کیا. ہدف پورا کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کا تیس سالہ قرض صفر ہوچکا ہے. سرکاری اخراجات میں صرف تین فیصد اضافہ کیا. وزیر خزانہ پنجاب کو ایسا بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ کااظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…

20 hours ago

کوئٹہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ دونوں پائلٹ شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

20 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا گورنر کے پی

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…

20 hours ago

پی ٹی آئی نے ضد اور انا کو ترجیح دے کر اپنی آخری پناہ گاہ اور حکومت بھی گنوا دی احسن اقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…

20 hours ago

پشاور میں دفعہ 144 نافذ کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…

21 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…

21 hours ago