اردو نیوز اپڈیٹس

میر رضا قتل کیس میں کور اپ ثابت ہو رہا ہے ملوث افراد بے نقاب ہونا چاہئیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میر رضا قتل کیس کیس پر کور اپ ثابت ہو رہا ہے، جن لوگوں نے میر رضا قتل کیس کو کور اپ کیا ہے، ان کو بے نقاب ہونا ہوگا۔وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کراچی میں تاجر میر رضا کیس کے حوالے سے کئی سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کیس میں واضح طور پر حقائق چھپانے کی کوشش ثابت ہو رہی ہے اور اصل حقائق سامنے آ رہے ہیں۔اس کیس پر جس طرح توجہ دی جا رہی ہے اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پورا سسٹم کمپرومائزڈ تھا، اس کیس پر اب بھی سخت پہرہ دینا ہوگا ورنہ جس طرح پہلے ‘مک مکا’ ہوا تھا، دوبارہ بھی ہو سکتا ہے۔جن لوگوں نے اس کیس کو کور اپ کرنے اور سچائی دبانے کی کوشش کی ہے، ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے اور انہیں بے نقاب کیا جانا چاہیے۔خواجہ آصف نے اے آئی جی کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، قاتل کتنے طاقتور ہوں گے کہ ان کی جانب سے اے آئی جی مقتول کے والدین کو حکم جاری کر رہا ہے کہ بچے کے قتل کو خودکشی تصور کر لیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ اے آئی جی کو والدین پر دباؤ ڈالنے کا یہ حکم کہاں سے آیا تھا؟ اس بات کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

5 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

5 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

6 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

6 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

6 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

6 hours ago