اردو نیوز اپڈیٹس

میٹا اور پی ٹی اے نے دھوکہ دہی سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور تعلیمی پلیٹ فارم EYEYAH! کے اشتراک سے ایک سوشل مہم اور انٹرایکٹو آن لائن تجربہ “کیا یہ اصلی ہے؟” کے نام سے شروع کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں عام آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ یہ اقدام APAC کی وسیع مہم کا حصہ ہے جو 15 سے زائد ممالک میں شروع کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ محفوظ ڈیجیٹل تجربات کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ مہم صارفین کو سات عام اقسام کے آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں تعلیم دیتی ہے، جن میں رومانوی، شاپنگ، نقالی ، سرمایہ کاری، ملازمت، اکاؤنٹ ہیکنگ، اور دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات شامل ہیں۔ مہم کے مواد کو دلچسپ اور کھیل کے انداز میں (گیمیفائیڈ) تیار کیا گیا ہے تاکہ لوگ اس طرح کی دھوکہ دہی کے طریقوں کی پہچان اور خطرے کے اشاروں سے باخبر رہ سکیں۔ اس موقع پر پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان HI (M) SI، نے اس اشتراک کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے ایک محفوظ اور باخبر ڈیجیٹل ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو پی ٹی اے اور میٹا کی مشترکہ کوششوں کا تسلسل قرار دیا، جس کا مقصد ڈیجیٹل خواندگی کو بہتر بنانا اور صارفین کو دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنا ہے۔ میٹا کی ہیڈ آف پاکستان پبلک پالیسی دانیا مختار نے کہاکہ “میٹا میں ہم پاکستان میں اپنی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے بہت سنجیدہ ہیں اور ہم اپنے پلیٹ فارمز سے دھوکہ دہی کرنے والے افراد کو ہٹانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔ تاہم، ایسے دھوکے باز افراد اپنے طریقے بدلتے رہتے ہیں اور بیک وقت کئی ایپس اور پلیٹ فارمز کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ انہیں پکڑنا مشکل ہو جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آگاہی اور تعلیم آن لائن صارفین کے لیے طاقتور اوزار ہیں۔ اس مہم کے ذریعے ہم پاکستان کے لوگوں کو عام دھوکہ دہی کی علامات کو ایک دلچسپ اور انٹرایکٹو انداز میں پہچاننے میں مدد دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ ہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے )کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مہم کو وسعت دینے اور کمیونٹی کو آگاہی اور وسائل کے ذریعے بااختیار بنانے میں ہمارا ساتھ دیا۔”

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

4 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

4 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

4 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

4 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

4 hours ago