پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وینزویلا کے نئے تعینات ہونے والے وزیر خارجہ و غیر ملکی تجارت فیلکس پلاسینسیا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے فیلکس پلاسینسیا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وینزویلا میں حالیہ زلزلوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے یکجہتی کا اعادہ کیا۔وینزویلا کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام اور امریکہ و ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے، اعلیٰ سطح کے روابط برقرار رکھنے اور مستقبل میں جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…
پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…