اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم الحاق پاکستان پر آزادی کی شمع کو روشن رکھنے والے تمام کشمیری شہداء اور حریت رہنماؤں کو سلام پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ19 جولائی 1947 کی قرارداد کشمیریوں کی اجتماعی امنگوں کی سچی عکاس اور جدوجہدِ آزادی کا اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی قرارداد کشمیری عوام کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے غیرمتزلزل عزم کی مظہر ہے، کشمیری قیادت نے قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستان کے ساتھ اپنے مستقبل کو جوڑ دیا تھا، پاکستان اور کشمیر کے رشتے مشترکہ تاریخ، عقیدے اور جغرافیے کے مضبوط بندھن میں بندھے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کے صبر، استقامت اور بے مثال جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری عوام کا اپنے مسقبل کا فیصلہ کرنے کا پیدائشی حق تسلیم کیا جانا چاہیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں مستقل امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے، پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیرمشروط اور اصولی حمایت جاری رکھے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

38 minutes ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

40 minutes ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

42 minutes ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

45 minutes ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

48 minutes ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

1 hour ago