پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور یورپی کمیشن کی نائب صدر، کایہ کیلس سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات منیلا میں منعقدہ 33ویں آسیان ریجنل فورم (ARF) کے موقع پر ہوئی۔کایہ کیلس نے اسلام آباد کے اپنے حالیہ دورے اور پاک-ای یو اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں دور کو خوشگوار انداز میں یاد کیا۔دونوں راہنماؤں نے پاکستان-یورپی یونین اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
فریقین نے علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔دونوں راہنماؤں نے زور دیا کہ بالخصوص امریکہ اور ایران کی صورتحال کے تناظر میں پائیدار سفارت کاری ہی امن و استحکام کا واحد مؤثر اور دیرپا راستہ ہے۔فریقین نے اس صورتحال کے علاقائی سلامتی، عالمی توانائی کی منڈیوں، بحری سلامتی، تجارت اور سپلائی چینز پر ممکنہ اثرات پر بھی گفتگو کی۔انہوں نے مسلسل مکالمے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا۔نائب وزیرِ اعظم نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تمام بین الاقوامی معاہدوں پر مؤثر عملدرآمد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنی اقتصادی شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنی اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…