اردو نیوز اپڈیٹس

حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں پر پاکستان کا سخت ردعمل سامنے آگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب سے تجارت کرنے والے بحری جہازوں کو دی جانے والی دھمکیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں اپنے بحری اثاثوں اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ضرورت پڑنے پر طاقت کے استعمال سمیت ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق پاکستان اپنے دفاع کے حق کے تحت اپنے بحری اثاثوں اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات، بشمول قانون کے مطابق طاقت کے استعمال، کا حق محفوظ رکھتا ہےیہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے سعودی عرب کے لیے بحری آمدورفت پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ حوثیوں کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام سعودی عرب کی مبینہ ناکہ بندی کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے عالمی شپنگ کمپنیوں کو سعودی بندرگاہوں سے دور رہنے کی بھی تنبیہ کی ہے، جبکہ سعودی عرب پاکستان کا اہم اقتصادی، دفاعی اور تزویراتی شراکت دار ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد کو ان اطلاعات پر گہری تشویش ہے جن میں سعودی عرب کے ساتھ قانونی تجارتی سرگرمیوں میں مصروف جہازوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔پاکستان واضح کرتا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں یا پاکستان کے بحری مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی اور خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔پاکستان نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرۂ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف مسلسل دھمکیوں کی غیر مبہم الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات علاقائی سلامتی، جہاز رانی کی آزادی، قواعد پر مبنی بحری نظام اور عالمی تجارت کے بلا تعطل بہاؤ کے لیے خطرہ ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں اور تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں اور بین الاقوامی قانون کے مسلمہ اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔پاکستان نے اس بات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا کہ سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ کے تنازع میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور برادر ملک سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔پاکستان مذاکرات، سفارت کاری اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے عزم پر قائم ہے، تاہم تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام کریں اور بین الاقوامی بحری جہاز رانی کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب گزشتہ سال دفاعی معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں، جس کے تحت دونوں ممالک دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

7 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

7 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

7 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

7 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

7 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

7 hours ago