اردو نیوز اپڈیٹس

نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
نیب کیسز سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ سیا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت وفاقی آئینی عدالت کرے گی۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ نیب کیسز سننے کا سپریم کورٹ کو اختیار نہیں ہے، نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اس سماعت کا اختیار ہی نہیں، نیب کیسز میں مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت وفاقی آئینی عدالت کرے گی۔بانی پی ٹی آئی نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کر دی تھی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی، نیب کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھےجائیں گے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں نیب کے ایک زیر سماعت کیس کے دوران اختیار سماعت کا سوال اٹھا تھا۔نیب قانون میں 5 مارچ 2026 کو ترمیم کی گئی تھی، نیب قانون کی شق 32 اے کے تحت اپیلیں سننے کا اختیار سماعت وفاقی آئینی عدالت کو سونپا گیا تھا۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس پر سماعتیں کیں، بنچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل تھے۔درخواستگزار کے وکیل عباد الرحمان لودھی نے ضمانت کیس سپریم کورٹ میں چلانے کے حق میں دلائل دیے، وکیل نے دلائل میں نیب ترمیم کے بعد 18 مارچ 2026 کو سپریم کورٹ میں کیس میں ضمانت دینے کا حوالہ دیا تھا۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے نیب اپیلیں اور ضمانت کیسز وفاقی آئینی عدالت میں چلانے کے حق میں دلائل دیے، اٹارنی جنرل کا مؤقف تھا کیس کا ایک حصہ سپریم کورٹ دوسرا حصہ وفاقی آئینی عدالت میں نہیں چلایا جاسکتا۔نیب وکیل نے بھی وفاقی حکومت کے موقف کی تائید کی تھی، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ 16 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت…

2 hours ago

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی بطور فور سٹار جنرل ترقی کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر

پاکستان نیوز پوائنٹ لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی…

2 hours ago

حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومتِ پاکستان نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے…

3 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔آل…

3 hours ago

آپریشن العزم سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی 4 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے…

3 hours ago

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ تجارتی جہازوں کے نقصان کی ادائی ایران کے منجمد اثاثوں سے کی جائے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ تجارتی جہازوں کے نقصان کی…

3 hours ago