اردو نیوز اپڈیٹس

نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری 4 ارب 5 کروڑ قومی خزانے میں جمع

پاکستان نیوز پوائنٹ
نیب نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری کی جس میں کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم قیصر اقبال کے فرنٹ مین ممتاز خان ڈمپر ڈرائیور قومی خزانے میں 4 ارب 5 کروڑ روپے جمع کرانے کے بعد رہا ہوگیا۔ نیب ذرائع کے مطابق کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل کے گرفتار ملزم ممتاز خان نے پلی بارگین کی رقم نقد، جائیداد اور گاڑیوں کی صورت میں قومی خزانے میں جمع کرائی۔ذرائع کے مطابق ملزم قیصر اقبال نے مبینہ طور پر اپنے فرنٹ مین ڈمپر ڈرائیور ممتاز خان کو استعمال کیا، ممتاز خان نے جعلی کمپنی کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھولے اور ان ہی کے ذریعے قومی خزانے سے بڑی رقم باہر منتقل کی۔گزشتہ روز ملزم اور اور پلی بارکیننگ سے متعلق درخواست کی سماعت احتساب عدالتوں کے انتظامی جج ظفرخان نے کی تھی جس دوران ڈپٹی پراسیکیورٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا محمد علی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ملزم ممتازکوہستان میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث ہے۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ اس ضمن میں نیب نے ملزم سے باقاعدہ تحقیقات کی اور اس کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے کی ٹرانزکشن سے متعلق ثبوت حاصل کرلیے تاہم اسی دوران ملزم نے نیب حکام کو ایک درخواست دی کہ وہ پلی بارگین کرنا چاہتا ہے لہذا اس کی پلی بارگین کی درخواست منظور کی جائے جس پر عدالت نے درخواست منظورکر لی تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

5 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

5 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

5 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

5 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

5 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

5 hours ago