اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں 28 جنوری 2026 کو سونا اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں 28 جنوری 2026 کو سونا اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جواہرات ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمتیں مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ دونوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کے حامل فی تےتولہ سونا 21 ہزار 100 روپے اضافے سے 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونا 18 ہزار 90 روپے اضافے سے 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا 10 گرام سونا 16 ہزار 586 روپے مہنگا ہونے کے بعد 433,563 روپے کا ہوگیا ہے۔مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 24 قیراط کا ایک تولہ چاندی 271 روپے اضافے سے 11 ہزار 911 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 232 روپے اضافے سے 10 ہزار 211 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی سونے کی قیمت بھی 5,293 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے جو گزشتہ قیمت سے 211 ڈالر زیادہ ہے۔بین الاقوامی سطح پر چاندی کی قیمت 114.36 ڈالر فی اونس پر ہے جوکہ گزشتہ روز سے 2.71 ڈالر زیادہ ہے۔صدر آل پاکستان صرافہ جواہرات ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سونا اور چاندی کی قیمتیں ہمیشہ مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سب سے زیادہ رہتی ہیں .جس سے سرمایہ کاروں اور صارفین کو فائدہ ہوتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

6 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

6 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

6 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

6 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

6 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

6 hours ago