اردو نیوز اپڈیٹس

نیتن یاہو کے مارے جانے کی اطلاعات غلط ثابت ویڈیو سامنے آگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مارے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں غلط ثابت ہوگئیں، انہوں نے ایک ویڈیو جاری کر کے اپنی موجودگی کا ثبوت پیش کیا ہے۔ان افواہوں کے ردعمل میں نیتن یاہو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک کافی شاپ میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ویڈیو میں انہوں نے اپنے ہاتھ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ’یہ دیکھیں، میری چھ نہیں بلکہ پانچ انگلیاں ہیں‘، اور اس طرح سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کو مسترد کیا۔ جاری کردہ ویڈیو میں پس منظر میں کافی شاپ کا ماحول بھی دیکھا جا سکتا ہے جہاں لوگ معمول کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ویڈیو کے ذریعے انہوں نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ وہ خیریت سے موجود ہیں۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ دعوے سامنے آ رہے تھے کہ نیتن یاہو کسی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان غیر مصدقہ خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں اور تبصروں کا سلسلہ تیز ہو گیا تھا۔اس افواہ کو اس وقت مزید تقویت ملی جب وزیر اعظم کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ان کا تازہ ویڈیو بیان سامنے آیا۔بتایا جا رہا ہے کہ اس ویڈیو کی غلط تشریح کی گئی ہے، جس میں تجزیے کے دوران نیتن یاہو کی ’’چھ انگلیاں‘‘ دکھائی دے رہی ہیں، اور ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ ویڈیو اے آئی سے بنائی گئی ہو۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت وزیراعظم وزیر داخلہ کا کراچی میں شہید رینجرز اہلکاروں کو خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف ،وزیر داخلہ محسن نقوی…

8 hours ago

کراچی رینجرز کے کیمپ پر کالعدم تنظیم کا حملہ ناکام 3 دہشتگرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر کالعدم تنظیم کا حملہ ناکام بنا…

8 hours ago

وزیراعلیٰ سندھ کا بجٹ پر اظہارِ خیال وفاق سےفنڈز کی عدم فراہمی پر تحفظات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں بجٹ پر…

8 hours ago

اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی خارجہ امور و سلامتی پالیسی کی سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی خارجہ…

8 hours ago

کراچی دہشت گرد حملے میں شہید رینجرز جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاکستان رینجرز (سندھ)…

8 hours ago