پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور سری لنکا نے انسداد منشیات اور امیگریشن تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سری لنکن ہم منصب آنند وجے پالا سے نیویارک میں ملاقات میں طے پایا۔ ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے داخلہ نے پولیس ٹریننگ کے لئے باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا، اس مقصد کے لئے غیرقانونی امیگریشن اور جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ممالک کے امیگریشن کے سربراہان اس ضمن میں فی الفور ایک دوسرے سے رابطہ کریں گے، جبکہ دونوں وزرائے داخلہ کا جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورکس اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے ایم او یو پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔وزرائے داخلہ کا دونوں وزارت داخلہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق ہوا، ملاقات میں ویزا سے متعلق ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…