اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے مریم نواز شریف کی طرف سے شاندار پالیسی پیش کرنے، اپنا کھیت،اپنا روزگار سکیم کے اجرا پر خراج تحسین پیش کیا اور مبارک باد بھی دی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں عالمی صورتحال کے تناظر میں ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی اسمبلی کی کارروائی کو باہمی ہم آہنگی سے فروغ دینے پر اتفاق کیا جبکہ جیل اصلاحات کیلئے قانون سازی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے بطور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو قانون سازی میں شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت دی۔سپیکرملک محمد احمد خان نے نیشنل پیغام امن کمیٹی میں وزیراعلی مریم نواز شریف کی طرف سے شاندار پالیسی پیش کرنے، اپنا کھیت،اپنا روزگار سکیم کے اجرا پر خراج تحسین پیش کیا اور مبارک باد بھی دی جس پر مریم نواز نے اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کو پوری ٹیم کی کامیابی قراردیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں عوام کیلئے ہر روز نت نئے پراجیکٹ لارہے ہیں، حکومت کی نظر اب پسماندہ علاقوں پر ہے جہاں سڑکوں پر الیکٹرک بسیں اور زراعت میں جدید مشینری لارہے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

8 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

8 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

8 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

8 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

8 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

8 hours ago