پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران امریکا جنگ بندی ختم ہونے میں صرف تین دن باقی رہ گئے، امریکی عہدیدار نے مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر دوبارہ حملوں کا عندیہ دیدیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرصدارت وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آبنائے ہرمز کی تازہ ترین صورتحال اور ایران سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اجلاس کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی حکام سے بھی رابطہ کیا۔وائٹ ہاؤس حکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں چند دنوں میں اہم پیشرفت متوقع ہے.ہم پاکستان میں مزید بات چیت کے منتظر ہیں۔ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ سیز فائرکی مدت ختم ہونے سے قبل تنازع حل کرنا چاہتے ہیں، اگر مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس سمیت وزیر خارجہ، وزیر جنگ، چیئرمین جوائنٹ چیفس ڈی کین اور سی آئی اے چیف نے بھی شرکت کی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں 2…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شدید…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بھارتی شہر رانچی میں ایک بندر نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…