پاکستان نیوز پوائنٹ
وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی ہو گئے ۔سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس پرمبنی کارروائی سے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی کو ایک بڑی ممکنہ تباہی سے بچا لیا۔جنوبی وزیرستان لوئرکےعلاقے وانا میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کردی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود دھماکا خیزمواد کسی ممکنہ بڑے دہشتگرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا، تاہم کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسزنےانتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے معصوم شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کیلئے تیار گاڑی کی مسلسل تین دن نگرانی کی اورآبادی سے دور جانے پرہی اسے نشانہ بنایا۔کامیاب کارروائی میں بارود سے بھری گاڑی اورموٹر سائیکل تباہ ہوگئی، ایک خارجی جہنم واصل جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ دہشت گردی کے خلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سکیورٹی فورسز امن دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوارہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…