اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فوجی حملوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 87 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیںرپورٹ کے مطابق جمعے کے روز مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے مزید پھیلنے اور عالمی توانائی کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات پر تیل کی قیمتوں میں تقریباً 4 فیصد اضافہ ہوا۔امریکا کی جانب سے ایران پر نئے فوجی حملوں اور جواب میں ایران کی جانب سے خلیجی ممالک اور شام میں امریکی فوجی تنصیبات پر کیے گئے حملوں نے تاجروں کو محتاط کر دیا ہے۔اس کشیدگی سے آبنائے ہرمز کے راستے تیل اور گیس کی ترسیل خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے، جو عالمی خام تیل کی تجارت کا تقریباً پانچواں حصہ ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 3.68 فیصد اضافے کے ساتھ 87.33 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی، جو گزشتہ کئی ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 3.98 فیصد اچھال کے ساتھ 82.09 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔دیگر اقسام میں مربان خام تیل 80.77 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی مڈلینڈ 81.81 ڈالر پر بند ہوئے۔ توانائی مارکیٹ میں تیزی کا یہ رجحان گیس تک بھی پھیل گیا، جہاں امریکی گیسولین فیوچرز میں 3.86 فیصد، ڈچ نیچرل گیس میں 3.41 فیصد، امریکی نیچرل گیس میں 1.01 فیصد اور جاپان-کوریا ایل این جی بینچ مارک میں 0.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تیل کی قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے عالمی مالیاتی مارکیٹوں میں ہلچل مچا دی اور سرمایہ کاروں نے حصص سے سرمایہ نکال کر محفوظ اثاثوں کا رخ کر لیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

12 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

12 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

12 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

12 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

12 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

12 hours ago