اردو نیوز اپڈیٹس

ورلڈ بینک کا پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کیلئے مکمل تعاون کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
ورلڈ بینک نے پاکستان کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کر دیا ہے۔ سعودی عرب میں سالانہ الولا کانفرنس برائے ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر اینا بجرڈ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کو درپیش معاشی چیلنجز اور مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں فریقین نے توانائی تعلیم صحت موسمیاتی تبدیلی اور مالیاتی اصلاحات کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر اینا بجرڈ نے پاکستان کیلئے طویل المدتی ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے ادارے کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ مؤثر اور بروقت عملدرآمد سے ترقیاتی اثرات کو زیادہ سے زیادہ کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام متعلقہ وفاقی وزارتیں مکمل تعاون فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر کوآرڈینیشن اور بروقت عملدرآمد کیلئے صوبائی حکومتوں کا فعال کردار بھی نہایت اہم ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

14 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

14 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

14 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

14 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

14 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

15 hours ago