اردو نیوز اپڈیٹس

وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کھل کر پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کھل کر پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے.سعودی عرب طویل عرصے سے پاکستان کا شراکت دار رہا ہےتفصیلات کے مطابق وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب نے العُلا میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کی کانفرنس کےموقع پرعرب نیوز سے گفتگو میں سعودی عرب کو پاکستان کا دیرینہ شراکت دار قرار دیتے ہوئے پائیداراورباہمی طور پر فائدہ مند تعاون خصوصاً معیشت کے اہم شعبوں کی اہمیت پر زور دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باوجود پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں، سعودی سرمایہ کاروں سے ریکوڈک سے متعلق بات چیت کسی ایک منصوبے تک محدود نہیں۔وزیرِخزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے کھل کرپاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہرکی ہے۔ معدنیات وکان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اورسیاحت سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری ہوئی ہے۔محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سعودی کمپنی وافی کی پاکستان کے ڈاؤن سٹریم آئل اینڈ گیس سیکٹر میں شمولیت ایک مثال ہے. پاکستان کی بڑی فری لانس افرادی قوت وسیع مواقع فراہم کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کےساتھ تعلقات کو امداد پر انحصار کے بجائے تجارت اورسرمایہ کاری کی بنیاد پر استوار کرنا چاہتا ہے.میکرواکنامک استحکام حاصل کر چکے ہیں۔ ہم ترقی کیلئے بہتر پوزیشن میں ہیں.

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

13 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

13 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

13 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

13 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

13 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

14 hours ago