اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات امریکا ایران کشیدگی پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران امریکا جنگ رکوانے کے لیے پاکستان ایک بار پھر متحرک ہوگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر مذاکرات کی طرف واپس آنے پر زور دیا۔منگل کے روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ملاقات کی. جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورت حال پر غور کیا گیا۔ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا اور حالیہ کشیدگی کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا جب کہ اسکندر مومنی نے ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف کی۔وزیراعظم نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے فریقین پر مذاکرات کی طرف واپس آنے پر بھی زور دیا۔ شہباز شریف نے ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا جب کہ اس اہم ملاقات میں پاکستان اور ایران کا قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ایرانی وزیر داخلہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔ قبل ازیں ایرانی وزیر داخلہ کے اعزاز میں پولیس لائنز اسلام آباد میں شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جہاں وزیر مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وفاقی پولیس کے خصوصی دستے نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو گارڈ آف آنر پیش کیا جب کہ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔معزز مہمان نے طلال چوہدری کے ہمراہ پولیس پریڈ کا معائنہ کیا اور اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستوں کی سلامی قبول کیبعد ازاں ایرانی وزیر داخلہ پاکستان مونومنٹ بھی پہنچے، جہاں ایف سی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی. ‎‏انہوں نے یاد گار شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ایران کے وزیر داخلہ نے شکرپڑیاں سے اسلام آباد شہر اور مارگلہ پہاڑی سلسلے کو دیکھا جب کہ انہوں نے شاندارخدمات انجام دینے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

9 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

9 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

9 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

9 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

9 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

9 hours ago