اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ کا دورہ یادگارِ شہداء پر حاضری

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ پولیس لائنز پہنچ گئے۔پریڈ گراؤنڈ آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا پرتپاک استقبال کیا گیا.اسلام آباد پولیس کے خصوصی دستے نے ایرانی وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے اعزاز میں شاندار پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا۔اس سے قبل ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران پاکستان مونومنٹ کا دورہ کیا، جہاں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سکندر مومنی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی. پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ کو پاکستان مونومنٹ کی تاریخی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، انہوں نے یادگارِ شہداء اور پاکستان مونومنٹ کی تاریخی و قومی اہمیت کو سراہا، جبکہ شکر پڑیاں سے اسلام آباد شہر اور مارگلہ کے پہاڑی سلسلے کا بھی مشاہدہ کیا۔اس موقع پر آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

10 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

10 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

10 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

10 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

10 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

10 hours ago