اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف اور گوگل کے اعلیٰ حکام نے دفتر کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی

پاکستان نیوز پوائنٹ
گوگل نے پاکستان میں اپنا باضابطہ دفتر قائم کردیا، وزیراعظم شہباز شریف اور گوگل کے اعلیٰ حکام نے دفتر کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر گوگل حکام نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ملک میں اپنے پروگرام مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، مسٹر ولسن وائٹ، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر اور دیگر عہدیداروں نے مشترکہ طور پر پاکستان میں گوگل کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر ایک تختی کی نقاب کشائی کیبعدازاں وزیراعظم شہباز شریف سے گوگل کے گورنمنٹ افیئرز اینڈ پبلک پالیسی کے نائب صدر ولسن وائٹ کی قیادت میں 9 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی شریک تھیں۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں حکومتی امور اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے، جبکہ قومی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے مختلف اقدامات بھی حتمی مراحل میں ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں موجودگی کے بعد گوگل اپنے مؤثر پروگراموں کو مزید وسعت دے سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں گوگل کے کردار کو قابلِ تعریف قرار دیا۔اس موقع پر گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ نے کہا کہ گوگل پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتا ہے اور پاکستان میں اپنے پروگراموں کو مزید وسیع کرنے کا خواہشمند ہے۔ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ، نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثنا اسلام آباد میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑی آئی ٹی کمپنیوں کی آمد خوش آئند ہے، گوگل کے دفتر کے قیام سے نئے ٹیلنٹ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون سے ملکی معیشت کو مزید فروغ ملے گا۔نیوز کانفرنس میں شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، گوگل کا پاکستان میں دفتر قائم ہونا ٹیکنالوجی سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں آئی ٹی کا شعبہ اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہ شعبہ تجارتی اعتبار سے مسلسل سرپلس رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔شزا فاطمہ نے بتایا کہ گوگل نے گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان میں ساڑھے 3 لاکھ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ہیں۔ گوگل کے ساتھ تعاون سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے مزید مواقع میسر آئیں گے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

1 hour ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

1 hour ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

2 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

2 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

2 hours ago