پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظر نامے کو بدل دے گا۔اسلام آباد میں انڈس اے آئی ویک 2026 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی، تقریب کے ساتھ ہی ملک میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے منعقدہ انڈس اے آئی ویک 2026 کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے، جن میں ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی، ای لائبریریز کا قیام اور تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل اصلاحات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشترکہ عزم اور جوش کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، لاہور میں پہلا سیف سٹی منصوبہ اور ملک کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام بھی اسی دور کی اہم کامیابیاں ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای سٹامپ پیپر کے اجرا سے حکومتی آمدن میں اضافہ ہوا جبکہ زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنا کر شفافیت کو یقینی بنایا گیا، لینڈ ریکارڈ میں اصلاحات کے نتیجے میں کرپشن کے خاتمے میں مدد ملی اور ریونیو افسران کی بدعنوانی کا راستہ روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائزیشن سے محصولات کی وصولی میں شفافیت آئی جبکہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بندرگاہوں پر جدید سکینرز اور آلات نصب کیے گئے ہیں۔وزیرِاعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان اب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کے لیے تیار ہے۔مزید برآں، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے دیہی علاقوں تک رسائی حاصل کرتے ہوئے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور تکنیکی مہارتیں فراہم کیں جبکہ وفاق، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے سکولوں میں اے آئی کا نصاب متعارف کرا دیا گیا ہے جو مستقبل کی معیشت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔وفاقی وزیر آئی ٹی شیزا فاطمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے، انڈس اے آئی ویک سے جامعات، اسٹارٹ ایپس اور عالمی کمپنیوں میں تعاون ممکن ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل سکلز پروگرام سے عوام کو بنیادی اے آئی مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ٹیکس نظام میں اے آئی ٹریک اینڈ ٹریس سے شفافیت میں اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن کیا، آئی ٹی کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، پاکستان کو چوتھے صنعتی انقلاب کے لئے تیار کیا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد میں آج شام صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی سپریم لیڈر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ حالیہ صورتحال…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ڈاکٹر ماہ نورکی جان بچانے والے وارڈ…
پاکستان نیوز پوائنٹ کوئٹہ میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی ڈاکٹر ماہ نور ناصر…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کی پارلیمنٹ کے ایک سینئر رکن نے انکشاف کیا ہے کہ…