اردو نیوز اپڈیٹس

ورلڈ ڈیفنس شو خواجہ آصف کا مختلف اسٹالز کا دورہ شرکاء کی جے ایف17 طیارے میں غیر معمولی دلچسپی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے ”ورلڈ ڈیفنس شو” کے موقع پر پاکستانی اور سعودی عرب کی دفاعی کمپنیوں کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا جبکہ نمائش میں شرکاء نے پاکستان کے جے ایفـ17 تھنڈر لڑاکا طیارے میں غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور سیکریٹری وزارتِ دفاعی پیداوار جنرل چراغ حیدر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیرِ دفاع نے جدید دفاعی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کا جائزہ لیا جبکہ وزیر دفاع نے دفاعی صنعت سے وابستہ نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ریاض میں عالمی نمائش کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب خالد بن سلمان سے ملاقات کی اور سعودی قیادت کو ”ورلڈ ڈیفنس شو” کے کامیاب اور شاندار انعقاد پر مبارکباد دی۔ خواجہ آصف نے اس عالمی دفاعی ایونٹ کو خطے میں دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے مطابق ریاض میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش میں پاکستان فضائیہ کے جے ایفـ17 تھنڈر نے شرکا اور دفاعی ماہرین کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے، اور یہ امریکا، سعودی عرب اور دیگر ممالک کی جانب سے نمائش کے لیے پیش کیے گئے لڑاکا طیاروں میں نمایاں رہا ہے۔واضح رہے کہ پانچ روزہ دفاعی نمائش 12 فروری تک جاری رہے گی جس میں پاکستان بھی شریک ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

13 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

13 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

13 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

13 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

13 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

13 hours ago