اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے ہونہار نوجوانوں کو میرٹ پر ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لیپ ٹاپ سود پر مبنی قرضوں کے ذریعے لیپ ٹاپ کی اسکیم کے علاوہ ہوں گے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستا کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، ملکی ترقی کے لیے میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 6 اور 10 مئی کو افواج پاکستان نے دشمن پر کاری ضرب لگائی، چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا، پاک فضائیہ نے چار رافیل سمیت بھارت کے چھ طیارے گرائے، بھارت کا غرور دس مئی کو غرق ہوگیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن ذہن میں رکھے اپکستان کے پانی کی ایک بوند بھی چھین نہیں سکتے، دشمن نے ایسی حرکت کی تو ایسا سبق سکھائیں گے کہ وہ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کی ایک بوند بھی نہیں چھین سکتا، سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

16 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

16 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

16 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

16 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

16 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

16 hours ago