اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع بیک وقت آتش بازی لیزر شوز میوزک کنسرٹس اور ڈرون شوز کا انعقاد کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
79ویں یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں جشنِ آزادی ایک نئی تاریخ کے طور پر منایا گیا۔یہ پہلا موقع تھا کہ صوبے کے تمام 41 اضلاع میں بیک وقت آتش بازی، لیزر شوز، میوزک کنسرٹس اور ڈرون شوز کا انعقاد کیا گیا، جس نے رات کے اندھیروں کو رنگ و روشنی سے بھر دیا۔ رات 12 بجتے ہی لاہور، راولپنڈی، مری، ملتان، فیصل آباد اور دیگر تمام اضلاع کی فضاؤں میں رنگ و نور کے نظارے بکھر گئے، آسمان رنگین روشنیوں سے جگمگا اُٹھا اور شہریوں نے بچوں و اہل خانہ کے ساتھ اس تاریخی لمحے کو خوشی سے منایا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ سرکاری سطح پر اتنی بڑی تعداد میں اور بیک وقت تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں ہزاروں شہریوں نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی، اس موقع پر شاندار ڈرون شوز اور ڈیجیٹل لائٹ پرفارمنسز نے بھی عوام کی بھرپور توجہ حاصل کی، خصوصاً بچوں اور خواتین نے ان مناظر سے خوب لطف اٹھایا۔ تقریبات میں معروف فنکاروں نے “دل دل پاکستان” سمیت مقبول ملی نغمے پیش کئے، جن پر حاضرین جھوم اٹھے، مختلف اضلاع میں میوزک کنسرٹس بھی منعقد کئے گئے، جبکہ پارکس، بازاروں، چوراہوں، سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی اپیل پر عوام نے بھی پرجوش انداز میں شرکت کی، گھروں، گاڑیوں اور موٹر بائیکس پر قومی پرچم لہرائے گئے، ہر طرف حب الوطنی کا جذبہ نمایاں نظر آیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

17 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

17 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

17 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

17 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

17 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

17 hours ago