اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی اور اسپتال بنانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بہادر اور غیور عوام نے پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں،خیبر پختونخوا اور چترال کی حب الوطنی مثالی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سےخطاب کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب آج شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے پی کو مبارکباد اور وفاق کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں،امید ہے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ہماری پیشکش کا مثبت جواب دیں گے۔انہوں نے کہاکہ مجھے کسی نے نہیں کہا کہ چترال میں دانش اسکول بنائیں، لیکن میں آج چترال کے عوام کو ان کا حق دینے آیا ہوں۔ دانش اسکول ایچ ای سن کالج کے ہم پلہ ہے اور یہاں غریب بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ ابھی دانش اسکول کا افتتاح کیا ہے۔ اپر چترال میں جلد یونیورسٹی اور اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ یہاں کے عوام کو فی الفور گیس پلانٹ بھی لگا کر دیا جائے گا۔ چترال شندور روڈ پر کام شروع ہو چکا ہے، جو اگلے سال دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں طلبہ کیلیے میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی اسکیم کا اجرا کیا ہے۔ یہ لیپ ٹاپ چترال کے بچوں کو بھی ملیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

12 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

12 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

12 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

12 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

12 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

12 hours ago