اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا جس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کیساتھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی سی ٹی ٹریننگ کی فراہمی کاجائزہ لیا گیا اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، معاون خصوصی ہارون اختر ،چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کے ارکان کی شرکت کی ، چین میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ طے کئے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا،ہواوے ٹیکنالوجیز کے نمائندوں کاپاکستان میں جدید تربیتی پروگرام کیلئے عزم کا اظہار کیا، وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن تربیت فراہم کی جائے گی،ہواوے ٹیکنالوجیز کی جانب سے 20 ہزار 315 طلبہ کو تربیت فراہم کی جا چکی ،وزیراعظم کی آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ، شہباز شریف نے آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی ہدایت کی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل انقلاب میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے،نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں،آئی سی ٹی ٹریننگ پروگرام سے نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں مدد ملے گی ،

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے شعبہ لائیو اسٹاک کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے لائیو اسٹاک کے شعبے کو کارپوریٹ خطوط پر…

14 hours ago

یمن میں سعودی افواج لڑ رہی ہیں پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں وزیر دفاع

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں لڑائی…

14 hours ago

مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مکہ دفاعی اتحاد کو عملی شکل…

14 hours ago

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے۔اقوام متحدہ…

14 hours ago

ریاض ایئرپورٹ آرامکو ریفائنری پر حملے سعودی اتحاد کا جوابی وار حوثی اہداف تباہ کر دیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان…

14 hours ago

ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں ڈونلڈٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار…

14 hours ago