پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ایران پر اسرائیل کے حملے کے تناظر میں بگڑتی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشیدگی ایسے وقت ہوئی جب امریکا ایران کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری تھیں، ان سفارتی کوششوں میں عمان نے فعال کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا حملوں نےاہم سفارتی عمل کو پٹری سے اُتارا، وزیراعظم نے گفتگو کے دوران عمان کے ثالثی کردار کی تعریف کی اور کہا عمان کی متوازن سفارت کاری خطے میں استحکام پیدا کرنے کے لیے اہم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حملوں نے خطے میں بات چیت کے فروغ اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچایا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مزید کشیدگی روکنے اور سفارتی اقدامات دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے اور دیرپا علاقائی استحکام یقینی بنانے کے لیے سفارتی اقدامات کی حمایت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…