اردو نیوز اپڈیٹس

حالیہ صورتحال انتہائی نازک پاکستان اپنی تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لارہا ہے نائب وزیر اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حالیہ صورتحال انتہائی نازک ہے، پاکستان اپنی تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لارہا ہے۔غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے۔ پاکستان علاقائی ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال انتہائی نازک ہے، پاکستان اپنی تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لارہا ہے۔ائب وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر دوست ملکوں کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے، افغانستان سے صرف ایک مطالبہ کیا کہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ پرامن ہمسائیگی کے خواہاں ہیں۔ گزشتہ سال افغانستان کے تین دورے کیے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کے دورے کے دوران معیشت، تجارت اور دوسرے اہم امور پر تفصیلی بات ہوئی، دورے کے دوران ریل منصوبے کے ذریعے روابط کے فروغ پر بات ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس افغان سرزمین سے دہشت گردی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ قطر نے مذاکرات کی درخواست کی، اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا۔ استنبول مذاکرات کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ آپریشن غضب للحق میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات کیے، ہم نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانےا ور کیمپ تباہ کیے۔ان یہ بھی کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں افغان سرزمین سے سنگین خلاف ورزی ہوئی۔ چین، امریکا اور برادر ممالک کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

17 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

17 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

17 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

17 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

17 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

17 hours ago