پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے تک رعایت فراہم کی جائے گی۔وزارت آئی ٹی کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر مشکل معاشی حالات میں محنت کش طبقے کو ریلیف دینے کے لیے صوبائی محکموں، نادرا اور ٹیلی کام آپریٹرز کے اشتراک سے جامع اور خودکار ڈیجیٹل نظام تیار کیا گیا ہے۔اس اسکیم کا مقصد مہنگے پٹرول کے باعث شہریوں پر پڑنے والے اضافی مالی بوجھ کو کم کرنا اور سبسڈی کی شفاف و مؤثر فراہمی یقینی بنانا ہے۔حکام کے مطابق مستحق افراد کو ہر لیٹر پٹرول پر 100 روپے کی رعایت دی جائے گی، جبکہ موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ مالکان کے لیے ماہانہ 20 لیٹر تک رعایتی پٹرول مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح 800 سی سی تک کی گاڑی رکھنے والے شہری ماہانہ 30 لیٹر تک پٹرول پر سبسڈی حاصل کرسکیں گے۔وزارت آئی ٹی کے مطابق صوبائی ٹرانسپورٹ اور ایکسائز محکموں کے تعاون سے گاڑیوں کی تصدیق کا عمل بھی خودکار کردیا گیا ہے، تاکہ اسکیم سے مستحق شہری ہی فائدہ اٹھا سکیں اور ریلیف کی تقسیم میں شفافیت برقرار رہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابق…